اپوزیشن جماعتوں نے مل کر مستقبل میں پاکستان کے لیے نئی راہوں کا تعین کردیا : ن لیگ متحدہ عرب امارات 

اپوزیشن جماعتوں نے مل کر مستقبل میں پاکستان کے لیے نئی راہوں کا تعین کردیا : ن ...
اپوزیشن جماعتوں نے مل کر مستقبل میں پاکستان کے لیے نئی راہوں کا تعین کردیا : ن لیگ متحدہ عرب امارات 

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو ملک کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے مل کر مستقبل کے پاکستان کے لیے نئی راہوں کا تعین کردیا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر غلام مصطفی مغل، چودھری عبدالغفار، عبدالمجید مغل، چودھری صغیر احمد، جمیل بنگیال، سرفراز مغل، راجہ ظہیر سملالوی، ملک دوست محمد اعوان، راو اکبر ساقی اور حاجی محمد نواز نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ 

متذکرہ مقررین نے کہا کہ ”ووٹ کو عزت دو“ کا نعرہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے جسے کھلے کانوں سے سنا جانا چاہیے۔ عوام کی رائے کو مقدم جاننا چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد حکومت کے لیے ایک واضح اشارہ ہے کیونکہ اگر اپوزیشن کی طرف سے حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کال دی گئی تو مسلم لیگ ن اس احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لے گی۔ اپوزیشن کال پر دیگر سیاسی جماعتیں بھی اپنا اپنا کردار ادا کریں گی۔

 مقررین نے کہا کہ پارلیمنٹ کا تقدس ضرری ہے لہٰذا تمام سیاسی فیصلے پارلیمنٹ میں ہی بیٹھ کر ہونے چاہئیں۔ ہمیں اپنے ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہیے تاکہ حالات زیادہ خراب نہ ہوں۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کو معرض وجود میں آئے 73 سال ہوگئے لیکن ہم تاحال اپنی منزل کا تعین نہیں کرسکے جبکہ ملک دشمن عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا مستقبل دا? پر لگایا ہوا ہے۔ موجودہ حکومت نہ تو اداروں کو کنٹرول کرسکی ہے اور نہ ہی پاکستان کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال سکی ہے لہٰذا پی ٹی آئی حکومت کو اب استعفیٰ دے کر حکومت سے کنارہ کش ہوجانا چاہیے۔ اس موقع پر عام انتخابات بھی کرانے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ صاف اور شفاف انتخابات ہی ملک کے مسائل کا حل ہیں۔ پی ایم ایل یان کے زیر اہتمام منعقدہ اس اجلاس میں اے پی سی کے انعقاد پر پاکستان پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ دیگر جماعتوں کے تعاون و شرکت کو بھی سراہا گیا۔

مزید :

تارکین پاکستان -