شاہد آفریدی نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا 

شاہد آفریدی نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا 
شاہد آفریدی نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی موجودگی میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان باہمی سیریز کیلئے تیار ہے مگر موجود بھارتی حکومت کی موجودگی میں کرکٹ تعلقات کا بحال ہونا ممکن نہیں لگتا۔پاکستانی پلیئرز کی آئی پی ایل میں عدم موجودگی کے حوالے سے آفریدی نے کہاکہ میں جانتا ہوں انڈین لیگ ایک بڑا برانڈ اور اس میں کھیلنا بابر اعظم یا کسی بھی دوسرے پاکستانی کرکٹر کے لیے بڑا موقع ہوتا، انھیں دباو میں کھیلنے کا تجربہ ہوتا، اس لیے میرے خیال میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک بڑاپلیٹ فارم میسر نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -