مودی نے اپنی تقریر میں عالمی برادری کی توجہ دنیا کو درپیش اہم امور پر مبذول کروانے کی بجائے خاموشی اختیار کی : منیر اکرم 

مودی نے اپنی تقریر میں عالمی برادری کی توجہ دنیا کو درپیش اہم امور پر مبذول ...
مودی نے اپنی تقریر میں عالمی برادری کی توجہ دنیا کو درپیش اہم امور پر مبذول کروانے کی بجائے خاموشی اختیار کی : منیر اکرم 

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی توجہ دنیا کو درپیش اہم عالمی امور پر نہیں کروائی اور خاموشی اختیار کی۔

 سفیر اکرم نے اے پی پی کے نمائندے کواپنے رد عمل کے بارے میں مزید کہاکہ مودی کی تقریر بین الاقوامی امور پر خاموش تھی اور ایک منقسم ، سفاک اور معاشی طور پر ناکام ہندوستان کی حقیقت سے مخالف تھی۔ جو اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازعات میں قید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نے مسئلہ کشمیر ، مشرق وسطی ، خاص طور پر فلسطین کے سوال ، آب و ہوا میں تبدیلی جیسے معاملات کا کوئی ذکر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پانچ اگست 2019 کے بعد سے اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور غیر ملکہ میڈیا کی جانب سے کشمیر پر اپنے جرابرانہ قبضے ، معصوم کشمیریوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں اور خصوصی طور پر مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -