جس پارٹی کا سربراہ ملک، فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کاخیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے؟چودھری پرویز الٰہی

جس پارٹی کا سربراہ ملک، فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کاخیر خواہ کیسے ہو ...
جس پارٹی کا سربراہ ملک، فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کاخیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے؟چودھری پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ جس پارٹی کا سربراہ ملک، فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کاخیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے؟۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ہے، پاکستان مسلم لیگ پورے پنجاب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی شخصیات کو نامزد کیا جا رہا ہے،بلدیاتی نظا م عوامی خدمت کا سب سے زیادہ موثر نظام ہے۔