شیخ رشید کے بعد رانا ثنا اللہ بھی میدان میں، اپنےسوالات کے جواب مانگ لیے

شیخ رشید کے بعد رانا ثنا اللہ بھی میدان میں، اپنےسوالات کے جواب مانگ لیے
شیخ رشید کے بعد رانا ثنا اللہ بھی میدان میں، اپنےسوالات کے جواب مانگ لیے

  

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء ﷲ نے شیخ رشید کے دس سوالات کے جواب میں شیخ رشید سے بھی  سوال پوچھ لیے ۔

ایک بیان میں رانا ثناء ﷲ نے شیخ رشید پر آئین، قانون اور جمہوریت کا غدار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے پوچھا کہ منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنے اور امپائر کی انگلی کا انتظار کرنے والا کون تھا؟رانا ثناء ﷲ نے سوال کیا کہ فارن فنڈنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے کس نے اور کہاں سے فنڈنگ کی؟

اس سے پہلے وزیر شیخ رشید احمد نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے ریلوے کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر سوالات اٹھا ئے تھے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے اسامہ بن لادن سے چندے کی صورت میں کتنے پیسے وصول کیے؟اوربھارت کو اجمل قصاب کا پتہ کس نے دیا؟ نواز شریف ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے؟

مزید :

قومی -