منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کرپشن کیس،ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کرپشن کیس میں ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا ،ایف آئی اے نے نوٹس اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے گھر وصول کروادیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نوٹس کے متن میں کہاگیا ہے کہ سلمان شہباز یکم اکتوبر کو 9بجے انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوکر جواب دیں،دوسری باربھی پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹس میں کہاگیا ہے کہ سلمان شہبازکے اکاوَنٹس میں 10 اعشاریہ 5 بلین کی رقم ٹرانسفر ہوئی، 10.5بلین رقم کے ذرائع کیا ہیں جواب دیا جائے ۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے سلمان شہباز کو 25 ستمبر کو بھی طلب کر چکا ہے،سلمان شہباز 25 ستمبر کو ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے تھے۔