نئے سرمایہ کار ملکی صنعتی ترقی اور وسعت کیلئے آگے آئیں، چیئرمین سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ نئے سرمایہ کار ملکی صنعتی ترقی اور وسعت کیلئے آگے آئیں۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاہے کہ فیصل آبا دمیں سی پیک کے تحت ہیلتھ/ میڈیکل سٹی میں مواقع موجود ہیں ،ہیلتھ/ میڈیکل سٹی فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون میں قائم کیاگیا ہے ، عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ خصوصی اقتصادی زون مستقبل میں برآمدات میں اضافے کا سبب ہوں گے ،خصوصی اقتصادی زون میں روزگار کے بے پناہ مواقع دستیاب ہوسکیں گے ۔