ماہرہ خان نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا 

ماہرہ خان نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا 
ماہرہ خان نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر اور زندگی سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان اپنے نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق نئی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی ایک جھلک پر ان کے مداحوں کی جانب سے منٹوں میں لاکھوں، ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ جاتے ہیں۔ماہرہ نے چند ہی منٹوں پہلے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بیرون ملک پیرس میں موجود ہیں۔

ماہرہ خان کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مغربی پرشیئن لباس سفید شرٹ اور جینز میں ملبوس ہیں اور مَسٹرڈ رنگ کی کیپ بھی پہنی ہوئی ہے، ماہرہ خان اپنی تصویر میں بے حد خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ماہرہ خان کی جانب سے اپنی تصویر پر پرشیئن زبان میں ایک کیپشن بھی دیا گیا ہے۔

کیپشن میں انہوں نے پرشیئن زبان میں اپنے مداحوں کو زندگی سے متعلق ایک پیغام دیا ہے جس کے معنی کچھ یوں بنتے ہیں کہ ’مصروف ترین زندگی میں جینا مت بھولیں۔‘ماہرہ خان کی اس تصویر پر چند منٹوں ہی میں ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں ان کے مداح ان کی پر شیئن لک کی اور حسن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

N'oublie pas de vivre ????????‍♀️

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

مزید :

تفریح -