شاہد کپور کا نیٹ فلیکس کے ساتھ 100 کروڑ کا معاہدہ طے پاگیا

شاہد کپور کا نیٹ فلیکس کے ساتھ 100 کروڑ کا معاہدہ طے پاگیا
شاہد کپور کا نیٹ فلیکس کے ساتھ 100 کروڑ کا معاہدہ طے پاگیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آن لائن ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے ساتھ 100 کروڑ روپے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

پنک ولا میگزین نے شاہد کپور کے قریبی دوست کے حوالے سے لکھا ہے کہ شاہد کپور نیٹ فلیکس کے ساتھ کئی پراجیکٹس کریں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے 100 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سینما ہالز بند ہیں اور اسی لیے پروڈیوسرز اور ادکار آن لائن پلیٹ فارم پر منتقل ہورہے ہیں۔ حال ہی میں ہریتک روشن نے ایک اور ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم "ہاٹ سٹار" کے ساتھ ایک پراجیکٹ کا معاہدہ کیا ہے جس کیلئے انہیں 80 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔

مزید :

تفریح -