مسلم لیگ ن میں کتنے دھڑےبننےجارہےہیں؟ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے حیران کن دعوی کردیا 

مسلم لیگ ن میں کتنے دھڑےبننےجارہےہیں؟ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے حیران ...
مسلم لیگ ن میں کتنے دھڑےبننےجارہےہیں؟ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے حیران کن دعوی کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ فیٹف قانون سازی روکنےمیں ناکام ہونےپر اپوزیشن سڑکوں پر آنا چاہتی ہے،نیب کیسزکاگھیراتنگ ہونےپراپوزیشن حکومت کوبلیک میل کرناچاہتی ہے ،اسمبلیوں سے استعفے کی دھمکی اسی سلسلےکی کڑی ہے،اپوزیشن استعفےدےگی تو نئےالیکشن کرائیں گے،پی ٹی آئی دوبارہ اکثریت حاصل کرےگی،’’ن‘‘میں سے’’ش‘‘نکلنےکی باتوں میں حقیقت ہے،’’ش ‘‘لیگ سمیت مسلم لیگ ن کےکئی دھڑےبننےجارہےہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فیٹف قانون سازی روکنےمیں ناکام ہونےپر اپوزیشن سڑکوں پر آنا چاہتی ہے،

اسمبلیوں سے استعفے کی دھمکی اسی سلسلےکی کڑی ہے،نیب کیسزکاگھیراتنگ ہونےپراپوزیشن حکومت کوبلیک میل کرناچاہتی ہے ،اپوزیشن استعفےدےگی تو نئےالیکشن کرائیں گے،پی ٹی آئی دوبارہ اکثریت حاصل کرےگی،ن لیگ والےڈیل کےچکروں میں ہیں اورمسلسل رابطوں کی کوشش میں ہیں۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کےحالیہ بیانات سےان کی پارٹی اضطراب کا شکارہے،نواز شریف کےبیانیےپرمسلم لیگ ن سے مختلف آوازیں اٹھ رہی ہیں،مسلم لیگ ن میں تقسیم کےحوالےسےشیخ رشیدکی باتوں میں وزن ہے جبکہ ’’ن‘‘میں سے’’ش‘‘نکلنےکی باتوں میں حقیقت ہے،’’ش ‘‘لیگ سمیت مسلم لیگ ن کےکئی دھڑےبننےجارہےہیں۔

انہوں نے کہ کہ حکومتی اقدامات سےمعاشی اشاریے بہترہورہےہیں،اپوزیشن مختلف حربے استعمال کرکےحکومت گراناچاہتی ہے ،اپوزیشن کی کوشش ہےکہ حکومت کوکسی نہ کسی طریقےسےگرایاجائے،اپوزیشن کرپشن کاحساب دینےکے بجائےحکومت پرتنقیدکرتی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -