کن لوگوں کا خدا پر یقین زیادہ پختہ ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے حیران کن انکشاف کردیا

کن لوگوں کا خدا پر یقین زیادہ پختہ ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے ...
کن لوگوں کا خدا پر یقین زیادہ پختہ ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے حیران کن انکشاف کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جن لوگوں کا خدا پر یقین کامل ہوتا ہے وہ کس صلاحیت سے مالامال ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس حوالے سے چشم کشا انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ایسے لوگ جو لاشعوری اور غیرارادی طور پر پیچیدہ چیزیں سیکھنے کی صلاحیت سے مالامال ہوتے ہیں، ان کا خدا پر ایمان اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے۔گویا باالفاظ دیگر جن کا خدا پر ایمان نہیں ہوتا وہ لاشعوری طور پر پیچیدہ چیزیں سیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں جارج ٹاﺅن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کچھ انتہائی پیچیدہ پیٹرن بنا کر کچھ رضاکاروں کے اردگرد رکھ دیئے مگر انہیں اس کے متعلق کچھ بتایا نہیں، کہ انہیں ان پیٹرنز کو یاد کرنا ہے۔ چند دنوں بعد ان لوگوں کو ان پیٹرنز کو یاد کرنے اور بتانے کو کہا گیا تو جن لوگوں کو غیرارادی طور پر وہ پیٹرن یاد ہو گئے تھے، ان سے جب خدا پر ایمان کے متعلق سوالات کیے گئے تو انکشاف ہوا کہ ایسے لوگوں کا خدا پر ایمان بھی بہت مضبوط تھا۔ دوسری طرف جن لوگوں کو یہ پیٹرن یاد نہیں ہوئے تھے ان کا خدا پر ایمان بھی کمزور تھا یا وہ ملحد تھے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایڈم گرین کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں خدا پر ایمان اور لاشعوری طور پر سیکھنے کی صلاحیت کے درمیان گہرا تعلق ثابت ہوا ہے۔ ہم نے یہ تحقیق یہ جاننے کے لیے نہیں کی کہ خدا ہے یا نہیں۔ ہماری اس تحقیق کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ خدا پر ایمان کے معاملے میں ہمارے دماغ کیوں اور کیسے کام کرتے ہیں اور اس سوال کے جواب کے طور پر ہمیں معلوم ہوا ہے کہ خدا پر ایمان کاہمارے سیکھنے کی صلاحیتوں سے بہت گہرا تعلق ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -