”تمباکو کو فصل کا درجہ دیں گے “

”تمباکو کو فصل کا درجہ دیں گے “
”تمباکو کو فصل کا درجہ دیں گے “

  

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمباکو کو فصل کا درجہ دیں گے، پہلے ٹوبیکو بورڈ میں تبدیلی لائیں گے، وہی ہو گا جو کاشتکار چاہیں گے۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ساری لڑائی عوام کے لیے ہے، رشکئی اکنامک زون سے صوابی کےعوام کو روزگار ملے گا۔بعد ازاں وفاقی وزیر فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کامستقبل زراعت سے وابسطہ ہے، پچھلی حکومتوں نے اس کی طرف توجہ نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمباکو کو فصل کا درجہ دیں، کوشش کر رہے ہیں کہ ہم زراعت کے لیے بہت کچھ کریں۔

مزید :

قومی -