سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر کا شاندارکار نامہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وبا کے دوران مملکت میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سعودی قومی دن کے موقع پر پاکستانی ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز کو بہترین لیڈر شپ کے اعزاز سے نوازا اور تعریفی اسناد پیش کیں۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستانی ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز کنگ سلمان ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کے انچارج اور کورون وائرس سے ہونے والی بیماری COVID-19 کے خلاف جنگ لڑنے والی طبی ٹیم کی بھی سربراہی کر رہے ہیں۔
وبائی مرض کے خلاف ڈاکٹر شہزاد کی ٹیم نے کارہائے نمایاں خدمت انجام دیتے ہوئے ہسپتال میں کورونا سے بڑھتی ہوئی شرح اموات کو ختم کردیا اور ہسپتال کو پہلا کورونا سے پاک ہسپتال بنانے میں کامیاب رہے۔ڈاکٹر شہزاد کی قائدانہ صلاحیتوں اور طبی مہارت کا معترف ہوتے ہوئے سعودی عرب کی وزارت صحت نے انہیں سعودی قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران بہترین لیڈرشپ ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔