طلال چوہدری لاہور کے نجی ہسپتال سے اچانک غائب کیوں ہوئے اور اس وقت کہاں ہیں ؟سابق وزیر مملکت کے بھائی نے انکشاف کردیا 

طلال چوہدری لاہور کے نجی ہسپتال سے اچانک غائب کیوں ہوئے اور اس وقت کہاں ہیں ...
طلال چوہدری لاہور کے نجی ہسپتال سے اچانک غائب کیوں ہوئے اور اس وقت کہاں ہیں ؟سابق وزیر مملکت کے بھائی نے انکشاف کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری پولیس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو چکمہ دے کر ہسپتال کے عقبی دروازے سے بغیر بل ادا کئے غائب ہو گئے تاہم اب اس وقت وہ کہاں اور کس حالت میں ہیں؟وزیر مملکت کے بھائی نے حقیقت بتا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں طلال چوہدری پر ہونے والے مبینہ تشدد کے حوالے سے بھانت بھانت کی بولیاں بولی جا رہی ہیں ،معاملہ اس وقت مزید مشکوک ہو گیا جب پولیس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے پہنچی تو اس سے کچھ لمحات قبل ہی سابق وزیر مملکت پولیس کو چکمہ دے کر ہسپتال کے عقبی دروازے سے بل دیئے بغیر غائب ہو گئےتاہم اب ان کے بھائی بلال چوہدری نے  انکشاف کیا ہے کہ طلال چوہدری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور ا نہیں  وہاں کے  ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔دوسری طرف پولیس ن لیگی خاتون ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کا بیان لینے کے لئے فیصل آباد ان کی رہائش گاہ پہنچی تو وہ بھی اپنے گھر میں موجود نہ تھیں ، پولیس حکام کے مطابق عائشہ رجب اسلام آباد میں ہیں، وہاں جا کر یا فون پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -