” ملک کو بدنام کرنے کی تمام کوششوں کو عوام کی قوت اور افواج پاکستان کی مددسے ناکام بنائیں گے“

” ملک کو بدنام کرنے کی تمام کوششوں کو عوام کی قوت اور افواج پاکستان کی مددسے ...
” ملک کو بدنام کرنے کی تمام کوششوں کو عوام کی قوت اور افواج پاکستان کی مددسے ناکام بنائیں گے“

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک کو بدنام کرنے کی تمام کوششوں کو عوام کی قوت اور افواج پاکستان کی مددسے ناکام بنائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے مطابق غلام سرور خان نے اپنے حلقہ کے تین دیہاتوںمیں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن سے قبل کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملین ٹری سونامی اور کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کی دنیا بھی معترف ہے جو کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے کرپشن سے اداروں کو تباہ کیا، اب احتساب ہورہا ہے تو سب کی چیخیں نکل رہی ہیں، انہوںنے کہا ہمار ا مین ایجنڈا ہی کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ لوگوں کا احتساب ہے۔

مزید :

قومی -