وزیر اعظم نے کابینہ ارکان اور بیورو کریٹس کی عسکری قیادت سے براہ راست ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی، بڑا دعویٰ

وزیر اعظم نے کابینہ ارکان اور بیورو کریٹس کی عسکری قیادت سے براہ راست ...
وزیر اعظم نے کابینہ ارکان اور بیورو کریٹس کی عسکری قیادت سے براہ راست ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی، بڑا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے ارکان اور بیورو کریٹس کے عسکری قیادت کے ساتھ براہ راست رابطوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزرا اور بیورو کریٹس کی جانب سے عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں اور بریفنگز کی رپورٹ کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ وزرا اور بیوکریٹس کی جی ایچ کیو، نیول ہیڈ کوارٹر اور ایئر فورس ہیڈ کوارٹر سمیت اہم اداروں کے افسران سے براہ راست رابطے اورملاقات1973 کے رولز آف بزنس کے سیکشن 8 اور 56کے منافی ہے۔

وزیر اعظم کے حکم پر کابینہ ارکان اور بیورو کریٹس کی عسکری قیادت سے براہ راست ملاقاتوں پر پابندی کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے احکامات ارسال کردیے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جی ایچ کیو، نیوی اور ایئر فورس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات،خط و کتابت اور بریفنگ کے لیے وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے ،وزیراعظم کی اجازت کے بعد وزارت دفاع متعلقہ وزارت کو مطلوبہ ہدایات جاری کرے گی۔

وفاقی وزیر دفاع اور سکریٹری دفاع ملاقاتوں، خط و کتابت اور بریفنگ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو پیشگی آگاہ کریں گے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -