"مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں 3 ارب کی زمین بیچی ، ان کی گرفتاری کا اندیشہ ہے"

"مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں 3 ارب کی زمین بیچی ، ان کی گرفتاری کا ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں 3 ارب روپے کی زمین فروخت کی ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا اندیشہ ہے کیونکہ اسلام آباد میں انہوں نے تین ارب روپے کی زمین بیچی ہے، دعوے تو بہت بڑے بڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ قبر سے نکال کر لٹکادیا جائے، کیا یہ کمیشن کو کرپشن ہی نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے تو سارے سیاسی لیڈر ہمیں احمق سمجھتے ہیں لیکن شہباز شریف سب سے زیادہ احمق سمجھتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اس طرح کے دعوے کرنے سے لوگ ان کی بات مان لیں گے۔

ہارون الرشید کے مطابق شہباز شریف کے اوپر ان کے بھائی کا پریشر ہے کہ بات کرو۔ ایک طرف یہ بات کہ انہوں نے آئین کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ دوسری طرف سے یہ سوال اٹھایا جائے گا کہ آپ نے فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی، یہ آئین کے خلاف نہیں تو اور کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -