کراچی کے پوش علاقے سے انسانی ہڈیاں برآمد، کھوپڑیاں بھی شامل

کراچی کے پوش علاقے سے انسانی ہڈیاں برآمد، کھوپڑیاں بھی شامل
کراچی کے پوش علاقے سے انسانی ہڈیاں برآمد، کھوپڑیاں بھی شامل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں کچرے سے انسانی ہڈیاں ملی ہیں، جن می کھوپڑیاں بھی شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز ون کے کچرے سے کچھ انسانی کھوپڑیاں اورہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چادر میں لپٹی انسانی باقیات کئی سال پرانی لگتی ہیں۔ پولیس نے انسانی باقیات کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ میڈیکل کے طلبہ کی پریکٹس میں استعمال ہونے والی ہڈیاں ہوسکتی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -