وزیر اعظم نے کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

وزیر اعظم نے کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری
وزیر اعظم نے کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کا 16نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیاہے۔ کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ افغانستان کے لیے ویزے کے نظام سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ایف آئی اے شیڈول میں نئے قوانین کی شمولیت کی منظوری دی جائے گی، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قیام کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ پاکستان ریلویز کی نتظیم نو اور بحالی کے منصوبے کی منظوری دیئے جانے کا امکان بھی ہے۔

وفاقی کابینہ اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی اور کابینہ ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

مزید :

قومی -