پیپلزپارٹی نے سپیکر کی زیر صدارت کسی بھی کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا

پیپلزپارٹی نے سپیکر کی زیر صدارت کسی بھی کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا
پیپلزپارٹی نے سپیکر کی زیر صدارت کسی بھی کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپیکر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی کسی کمیٹی میں شامل ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کردیا ہے کہ سپیکر اور وزراء کا گلگت بلتستان انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں،بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹ میں اصولی موقف اپناتے ہوئے تمام تحفظات کا واضح طور پر اظہار کردیا ہے،سپیکر کی جانب سے گلگت بلتستان انتخابات کےمعاملےپراجلاس بلانا سمجھ سے بالاتر ہے،انتخابات قریب آتے ہی اس قسم کی کمیٹی تشکیل دینا یا اجلاس کرنا انتخابات پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے،پیپلزپارٹی کسی کو عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔

مزید :

قومی -