اپوزیشن رہنماؤں کا انکار، سپیکر نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ملتوی کردیا

اپوزیشن رہنماؤں کا انکار، سپیکر نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ملتوی کردیا
اپوزیشن رہنماؤں کا انکار، سپیکر نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ملتوی کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن رہنماؤں کے انکار کے بعد پارلیمانی رہنماؤں کا ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر قیادت اجلاس پیر کے روز 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونا تھا تاہم  اپوزیشن نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا،اپوزیشن رہنماؤں کے انکار کے بعد سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط بھیجے گئے تھےجس میں ان سے انتخابی اصلاحات اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز مانگی گئی تھیں۔ اسد قیصر کی جانب سے لکھے جانے والے خطوط میں کہا گیا تھا  کہ پاکستان اور گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے، انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانےکے لیے سب مل کر متعلقہ قوانین، رولز اور طریقہ کار میں ترامیم تجویز کریں۔اس سلسلہ میں سپیکر نے 28 ستمبر کے روز 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا تھا  تاہم اپوزیشن رہنماؤں کے انکار کے بعد پارلیمانی رہنماؤں کا ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -