ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا اولین ترجیح ،برآمدات، درآمدات میں توازن قائم ہوا ہے:حماداظہر

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا اولین ترجیح ،برآمدات، درآمدات میں توازن ...
ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا اولین ترجیح ،برآمدات، درآمدات میں توازن قائم ہوا ہے:حماداظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ؒلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا اولین ترجیح ہے،برآمدات اور درآمدات میں توازن قائم ہوا ہے،کورونا وائرس کی وباء کے بعد کی صورتحال پر گہری نظر ہے اور اسکے تناظر میں پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں،ہم نے گلی محلے کی سطح پر مافیا کا مقابلہ کرناہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحماداظہر نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہم کے لئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے، صحت انصاف کارڈ کا اجراء اس کامنہ بولتا ثبوت ہے، تحریک انصاف کی حکومت انتخابات میں کئے گئے منشور پر عمل پیرا ہے، سابقہ حکمرانوں نے جتنے بیگاڑ پیدا کئے ہیں انہیں درست کرنے میں تھوڑا وقت درکارہے لیکن حکومت اس جانب عملی پیشرفت کررہی ہے،ہم نے ملک سے کرپشن کے ناسور کاخاتمہ کرناہے،ہم نے مافیا کا مقابلہ گلی محلے کی سطح پر کرنا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معاشی حالات بہتر سے بہتر ہوں، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ہماری اولین ترجیح ہے،پارلیمنٹ سے قانون سازی بڑی کامیابی ہے، حکومت ترقیاتی کاموں کی طرف بھی توجہ دے رہے ہیں، عوام کامعیار زندگی بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے بعد کی صورتحال پر گہری نظر ہے اور اس تناظر میں پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں،حکومت کی درست سمت سے برآمدا ت اور درآمدات میں توازن ہے،ہم نے اپنی برآمدات کو بڑھاناہے جس سے معیشت ترقی کریگی۔

مزید :

قومی -