کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ، مہلک وائرس سے اب تک کتنے پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں، جانئے 

کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ، مہلک وائرس سے اب تک کتنے پاکستانی جاں بحق ہو ...
کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ، مہلک وائرس سے اب تک کتنے پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں، جانئے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مہلک کورونا وائرس مزید 31 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 757 کیسز سامنے آگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی)کے مطابق پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 40 ہزار 425 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ، 27 ہزار 597 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 50 ہزار 651 کیسز اب بھی موجود ہیں ۔ 11 لاکھ 62 ہزار 177 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ 

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 55 ہزار 808 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، صوبے میں سات ہزار  350 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ، چار لاکھ 25 ہزار 941افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جبکہ 22 ہزار 517 کیسز اب بھی موجود ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا جبکہ کورونا کےباعث ہلاکتوں میں سب سے بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں کورونا سے چار لاکھ 29 ہزار 81 افراد متاثر ہوئے جبکہ 12 ہزار 559 افراد جاں بحق ہوئے ، صوبے میں 19 ہزار 513 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 210 افراد میں کورونا وائرس کو پایا گیا ، پانچ ہزار 507 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ پانچ ہزار  175 ایکٹو کیسز ہیں ۔  

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار  120 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، 916 افراد جاں بحق ہوئے ، وفاقی دارالحکومت میں دو ہزار 285 ایکٹو کیسز ہیں ۔

گلگت بلتستان میں 10 ہزار 299 کورونا کیسز سامنے آئے ، 184 افراد کی اموات ہوئیں ، 201 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر  میں کورونا کے باعث 735 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

مزید :

کورونا وائرس -