نوجوان لڑکی نے اپنا موبائل مار کر بوائے فرینڈ کو قتل کر دیا
بیونس آئرس(ڈیلی پاکستان آن لائن )نوجوان لڑکی نے جھگڑ ے کے دوران اپنے بوائے فرینڈ کے سر پر موبائل دے مارا جس سے اس کی موت ہو گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن میں 22 سالہ لڑکی نے جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈکے سر پر موبائل فون دے مارا۔خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ موبائل فون سر پر لگنے پر لڑکے کی جانب سے سر میں شدید درد کی شکایت کی گئی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کا علاج 8 دن تک جاری رہا لیکن طبیعت میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے وہ انتقال کرگیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں اس کاکہنا تھا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے پہلے اس کے چہرے پر حملہ کیا جس کے بعد اس نے اپنے دفاع میں موبائل فون لڑکےکے سر پر مارا۔عدالت کی جانب سے لڑکی کو ضمانت پر رہنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔