انگلینڈ کے مشہور زمانہ کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ، لیکن کیوں ؟ بڑی خبر 

انگلینڈ کے مشہور زمانہ کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ، لیکن کیوں ؟ بڑی ...
انگلینڈ کے مشہور زمانہ کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ، لیکن کیوں ؟ بڑی خبر 

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کافیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ” کر ک انفو “ ویب سائٹ کے مطابق معین علی نے وائٹ بال فارمیٹ کی کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کیا ہے۔

انگلش آل راو¿نڈر نے انگلینڈ کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی اور 28.29کی اوسط سے 2 ہزار 914 رنز بنائے اور ان کا بہترین اسکور155 رنز ناٹ آو¿ٹ تھا۔اس کے علاوہ معین علی نے 195ٹیسٹ وکٹیں بھی حاصل کیں۔

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق معین علی موجودہ حالات میں سفری دشواریوں کی وجہ سے مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند نہیں ہیں اور وہ فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں جبکہ انہوں نے اس فیصلے سے ٹیم کے کپتان اور کوچ کو آگاہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انگلش آل راو¿نڈر صرف وائٹ بال کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -