کراچی سے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ برآمد

کراچی سے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ برآمد
کراچی سے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ برآمد

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( ڈی ٹی ڈی ) کراچی اور حساس اداروں نے ٹرک اڈا ہاکس بے رو ڈپر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دونوں گرفتار دہشتگرد وں کی شناخت نسیم اللہ اور عیسیٰ عرب مولوی کے نام سے ہوئی ، گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ملزمان نے افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لینے کا انکشاف کیا۔

ادھر سی ٹی ڈی پشاور نے بونیر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشتگرد احسان اللہ کو گرفتارکرلیا ، گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے ،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق صوبائی حکومت نے دہشتگرد کی گرفتاری پر 20لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا، دہشتگرد نے سال 2009 میں چوک بازار سواڑئی اور ڈھیر ئی پل پر بم نصب کر کے دھماکہ کیا تھا ۔

واضح رہے کہ   سی ٹی ڈی گوجرانوالہ نے بھی سال  کے آغاز میں  چوہدری ٹاؤن سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کیا تھا ،  دہشتگرد سے داعش کاممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا تھا جس کے ذریعے  انتہاپسندی کی  ترغیب دی جارہی تھی۔ 

مزید :

قومی -جرم و انصاف -