اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکار نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کر دی 

اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکار نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کر دی 
اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکار نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کر دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے مرکزی گیٹ پر گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے مسافرزخمی ہو گیا ۔

نجی ٹی وی 24 ایچ ڈی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مسافر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ تاحال اے ایس ایف کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے اور نہ ہی صورتحال کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا گیاہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -