لیجنڈ اداکار عمر شریف کو لینے کیلئے ائیرایمبولینس جناح ٹرمینل کراچی پہنچ گئی  

لیجنڈ اداکار عمر شریف کو لینے کیلئے ائیرایمبولینس جناح ٹرمینل کراچی پہنچ ...
لیجنڈ اداکار عمر شریف کو لینے کیلئے ائیرایمبولینس جناح ٹرمینل کراچی پہنچ گئی  

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکار عمر شریف کو لینے کیلئے آنے والی ائیر ایمبولینس جناح ٹرمینل کراچی پہنچ گئی ،  ائیر ایمبولینس قریب 11 بجکر 55 منٹ پر کراچی پہنچی ۔

پاکستان کے لیجنڈ اداکارعمر شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے ، انہیں علاج کیلئے بذریعہ ائیر ایمبولینس امریکہ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کا علاج ہوگا۔ عمر شریف کو لینے کیلئے فلپائن سے ائیر ایمبولینس جناح ٹرمینل کراچی پہنچی ۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت اداکار کے معالجے کے تمام اخراجات اٹھا رہی ہے ، سندھ حکومت نے اداکار عمر شریف کیلئے چار کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔ ائیر ایمبولینس میں عمر شریف کے اہلخانہ میں سے کوئی بھی ان کے ساتھ نہیں ہوگا، یورپی ممالک کے قوانین کے تحت ائیر ایمبولینس جہاں جہاں بھی سٹاپ اوور کرے گی ، ایمبولینس میں موجود تمام افراد کے پاس ان ممالک کے ویزے ہونے لازمی ہیں ۔ صرف مریض کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے ۔

مزید :

تفریح -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -