ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے چند علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
آج سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، تا ہم کراچی ، میر پور خا ص اور عمر کوٹ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد میں بھی بارش کے امکانات نہیں البتہ کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔