صوبائی حکومت نے کل لاہو ر میں مقامی چھٹی کا اعلا ن کردیا

صوبائی حکومت نے کل لاہو ر میں مقامی چھٹی کا اعلا ن کردیا
صوبائی حکومت نے کل لاہو ر میں مقامی چھٹی کا اعلا ن کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت میں کل حضرت امام حسینؑ کے چہلم اور صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع میں مقامی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کل کی مقامی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ کل ضلعی حکومت کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے صوبائی دارالحکومت میں صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -