خیبر پختونخواکے 17 محکموں میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 

خیبر پختونخواکے 17 محکموں میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 
خیبر پختونخواکے 17 محکموں میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواکے 17 محکموں میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محکموں میں 45 ارب 53 کروڑ کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، توانائی منصوبے سے مقاصد حاصل نہ ہونے پر پانچ ارب روپے کا نقصان ہواجبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں چار ارب روپے ک بے قاعدگیاں سامنے آ ئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ محکمہ داخلہ میں ایک ارب 60 کروڑ سے زائد کی مالی بے قاعدگی کا انکشاف ہواہے ۔ اس کے علاوہ پختونخواہاو¿س میں 390 مہمانوں پرکروڑوں روپے خرچ کیئے گئے ، محکمہ زراعت میں 29 کروڑ روپے اورمحکمہ صحت میں ایک ارب 55 کروڑ کی مالی بے قاعدگی رپورٹ ہوئی ۔