محکمہ ایکسائزکا گاڑی اور موٹرسائیکل ٹرانسفر کےلئے شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائزکا گاڑی اور موٹرسائیکل ٹرانسفر کےلئے شہریوں کو بڑی سہولت دینے ...
محکمہ ایکسائزکا گاڑی اور موٹرسائیکل ٹرانسفر کےلئے شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑی اور موٹرسائیکل ٹرانسفر کے لئے شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیاگیا جس کے تحت شہری گھر میں بیٹھے اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل ٹرانسفر کروا سکیں گے۔

نجی ٹی و ی24نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) ایکسائز رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ کورئیر کمپنی کے نمائندہ کو ٹرانسفر فیس کی لسٹ فراہم کی جائے گی جبکہشہر ی کورئیر کمپنی کے نمائندے کو فائل جمع کروائیں گے اور کمپنی کا نمائندہ کاغذات واپس مالک تک پہنچائے گااورشہریوں کو گھر بیٹھے ٹرانسفر پر ڈیلیوری کی ڈبل فیس ادا کرنا ہوگی ۔

ڈی جی ایکسائز نے مزید کہا کہ ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والے شہر ی اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کے آغاز کے بعد سسٹم شروع ہوگااور نئے کنٹرکیٹ میں نیا سسٹم شامل کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -