سلمان خان ایسا ماسک لگا کر ایئر پورٹ پہنچ گئے کہ سوشل میڈیا پر تنقید شروع ہو گئی

سلمان خان ایسا ماسک لگا کر ایئر پورٹ پہنچ گئے کہ سوشل میڈیا پر تنقید شروع ہو ...
سلمان خان ایسا ماسک لگا کر ایئر پورٹ پہنچ گئے کہ سوشل میڈیا پر تنقید شروع ہو گئی

  

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار سلمان خان کورونا ایس او پیز کے تحت لازمی ماسک ’الٹا‘ پہننے پر  سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشتہ روز  سلمان خان اپنی نئی فلم ٹائیگر 3 کی آسٹریا میں ہونے والی شوٹنگ کے بعد ممبئی پہنچے، بتایا جارہا ہے کہ  سلمان خان  معروف رئیلٹی  شو بگ باس کے سیزن 15 کے پریمیئر کیلئے ممبئی پہنچے ہیں، شو کا آغاز اگلے ماہ اکتوبر میں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو  میں  سلمان خان کو ائیرپورٹ پر بلیک ٹی شرٹ ، بلیو شرٹ اور بلیو جینز میں پولیس  کے ہمراہ ائیرپورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران سلمان خان بلیک کیپ اور بلیک ماسک بھی لگائے نظر آئے ، دبنگ خان کے ماسک پر ’ SK ‘ لکھا ہوا تھا۔

تاہم سلمان خان کو  تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الٹا ماسک پہننے کے باعث ٹرول کیا جانے لگا۔

بالی وڈ سٹار پر تنقید کرتے ہوئے ایک  صارف کا کہنا تھا کہ  ’پہلے ماسک تو سیدھا پہن لو۔‘

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سلمان خان کو یاد دلایا کہ بھائی ماسک الٹا ہے ، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کبھی ماسک نہ پہننے والا انسان جب ماسک پہنے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔‘

مزید :

تفریح -