مالک مکان کی کم عمر بچی کے ساتھ ایک سال تک جنسی زیادتی، سات ماہ کی حاملہ ہو گئی اور پھر۔۔ انتہائی افسوسناک انکشاف

مالک مکان کی کم عمر بچی کے ساتھ ایک سال تک جنسی زیادتی، سات ماہ کی حاملہ ہو ...
مالک مکان کی کم عمر بچی کے ساتھ ایک سال تک جنسی زیادتی، سات ماہ کی حاملہ ہو گئی اور پھر۔۔ انتہائی افسوسناک انکشاف

  

ساہیوال (ویب ڈیسک) تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں مالک مکان نے کم عمری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو ایک سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں مالک مکان نے یتیم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جب کہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی مالک مکان کے گھر نوکری بھی کرتی تھی، مالک مکان نے کم عمری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر کے لئے بیان میں بتایا کہ مالک مکان نے اسے ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور دھمکانے کے لئے برہنہ تصاویر بھی بنائی،  اس دوران  لڑکی سات ماہ کی حاملہ ہوگئی۔پولیس نے  بتایا کہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں تھانہ فرید ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جب کہ ملزم اپنے گھر سے فرار ہوکر روپوش ہوگیا ہے تاہم اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ساہیوال -