نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ، ایسا انکشاف ہو گیا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ شدید برہم ہو گئے

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ، ایسا انکشاف ہو گیا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ شدید ...
نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ، ایسا انکشاف ہو گیا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ شدید برہم ہو گئے

  

لاہور (ویب ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں غیر معیاری وکٹوں پر بورڈ سربراہ رمیز راجا سخت برہم ہیں اور انہوں نے ذمہ داروں کی سخت باز پرس بھی کی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچز کے دوران غیر معیاری پچز پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز حسن راجا خاصہ برہم ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ذمہ داروں کی سخت بازپرس بھی کی ہے، جس کے بعد 6 اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کوالٹی بیٹنگ  پچز تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا کا موقف ہے کہ ورلڈکپ کی تیاری کے پیش نظر اچھی وکٹیں بنانی چاہیے تھیں، جس پر بیٹسمینوں کو ورلڈکپ کے لیے زیادہ اچھا تیاری کا موقع مل سکتا، پچز غیر معیاری ہوں گی تو ان پر کھیلنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اچھی  اور جاندار کرکٹ کے لیے متوازن وکٹیں بہت ضروری ہیں۔ اب تک صرف ایک مرتبہ ہی 180 کے قریب ان وکٹوں پر اسکور ہو سکا ہے۔ بلے باز بھی دبے الفاظ میں ان وکٹوں کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید :

کھیل -