نیوزی لینڈکے دورہ منسوخی میں ملوث عناصرجلد بے نقاب کریں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دعویٰ

نیوزی لینڈکے دورہ منسوخی میں ملوث عناصرجلد بے نقاب کریں گے، وزیر داخلہ شیخ ...
نیوزی لینڈکے دورہ منسوخی میں ملوث عناصرجلد بے نقاب کریں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے جس سے نمٹنے کے لئے ہمار ی سیکیورٹی فورسز تیارہیں جبکہ نیوزی لینڈکر کٹ ٹیم کے دورہ منسوخی میں ملوث عناصر کے قریب ہیں اور انہیں جلد بے نقاب کریں گے ۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں اور پاسپورٹ، شناختی کارڈ میں 15نئے سیکیورٹی فیچرلارہے ہیں،وزارت داخلہ کی جانب سے ای پاسپورٹ شروع کرنے کا فیصلہ بھی ہواہے ۔سازش کے تحت شناختی کارڈ ،پاسپورٹ اورویکسی نیشن کوبدنام کیاجارہاہے ،جعلی ویکسی نیشن سے متعلق نادرا کا کوئی قصور نہیں،پھر بھی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں اور دونوں میں تعلقات ٹھیک ہورہے ہیں جو کہ اچھی بات ہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے ،ملک میں جوڈوکراٹے کاماحول کم ہورہاہے ،دوسال بعد نیا سیاسی ماحول ہوگا،آج جیسے حالات نہیں ہوں گے ،پاکستان کے لیے سیاست کرنی ہے ،اپوزیشن کو چاہئے کہ اسلام آباد کو اکھاڑانہ بنائے ،امن و امان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) تین دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے اور یہ جماعت انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی جبکہ شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے انہیں چاہیے کہ دم درود کرائیں۔

مزید :

قومی -