عمر شریف کی علاج کیلئے امریکا روانگی میں تاخیر کا فیصلہ، بڑی وجہ سامنے آگئی

عمر شریف کی علاج کیلئے امریکا روانگی میں تاخیر کا فیصلہ، بڑی وجہ سامنے آگئی
عمر شریف کی علاج کیلئے امریکا روانگی میں تاخیر کا فیصلہ، بڑی وجہ سامنے آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی علاج کے لئے امریکا روانگی میں ڈاکٹر کی ہدایت پر تاخیر کا فیصلہ کر لیا گیا ۔عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ والد سی سی یو وارڈ میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہیں اس لئے امریکا روانگی میں تاخیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق جواد عمر کا کہنا تھا ہفتہ کی شب طبیعت بگڑنے پر والد کو سی سی یو وارڈ منتقل کیا گیاجہاں وہ 36سے 48گھنٹے تک ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے تاہم ان کو امریکا لے جانے کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں لیکن ان کی طبیعت میں بہتری اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر سفر کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ معروف کامیڈین کو امریکا لے جانے کے لئے ایئر ایمبولینس پاکستان پہنچ چکی ہے جبکہ عمر شریف کے علاج کے تمام اخراجات سندھ حکومت کی جانب سے کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -اہم خبریں -قومی -