ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرپاکستان کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرزکے مطابق ایک روز میں ڈالر کی قدر میں 52پیسے کا اضافہ ہو اجس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 169 روپے 60 پیسے کی ریکارڈ سطح پربندہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171 روپے 80 پیسے میں فروخت ہوا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 5 ماہ میں ڈالر 17 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ 11 فیصد اپنی قدر کھو بیٹھا ہے۔

مزید :

بزنس -