نیوزی لینڈ پاکستان میں سیریز تو نہ کھیل سکی لیکن راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے پی سی بی کو 27 لا کھ کا بل بھیج دیا ، یہ پیسے کہاں لگے ؟ بڑی خبر

نیوزی لینڈ پاکستان میں سیریز تو نہ کھیل سکی لیکن راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ...
نیوزی لینڈ پاکستان میں سیریز تو نہ کھیل سکی لیکن راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے پی سی بی کو 27 لا کھ کا بل بھیج دیا ، یہ پیسے کہاں لگے ؟ بڑی خبر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کر دیا اور واپس چلی گئی لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 27 لاکھ روپے کا بل موصول ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی اور کھانے کی مد میں 27 لاکھ روپے کا بل موصول ہو گیاہے ، ضلعی انتظامیہ کا کہناتھا کہ میچ کے دن ہم نے لوگ لگائے اور انہیں بریانی بھی کھلائی تاہم میچ نہ ہونے کا ذمہ ہمارا نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی الرٹ کو بنیاد بنا کر یکطرفہ طور پر پاکستان کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے واپسی کا اعلان کر دیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لمبے عرصہ بعد بھی میچ نہ کھیلا جا سکا، نیوزی لینڈ کے واپس جانے کے بعد انگلینڈ نے بھی اکتوبر میں پاکستان آنے سے انکارکر دیاہے ۔

مزید :

کھیل -