سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ سمیت اہم سیا سی رہنماﺅں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ سمیت اہم سیا سی رہنماﺅں کی پی ٹی آئی میں ...
سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ سمیت اہم سیا سی رہنماﺅں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شا ہ سمیت اہم سیا سی رہنماﺅں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) میں شمولیت کا اختیا ر کرلی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور بیرسٹر مر تضیٰ مہیسر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان سیاسی رہنماﺅں نے گورنرہاوس سندھ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جبکہ وزیر اعظم نے سیاسی رہنماوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر بھی پہنائے۔

وزیر اعظم سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمو شاہ نے بھی ملاقات کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -