شاہین آفریدی اور اعظم خان کوامپائر کے فیصلے پر ناراضگی مہنگی پڑ گئی

شاہین آفریدی اور اعظم خان کوامپائر کے فیصلے پر ناراضگی مہنگی پڑ گئی
شاہین آفریدی اور اعظم خان کوامپائر کے فیصلے پر ناراضگی مہنگی پڑ گئی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ٹی 20کپ کے دوران خیبرپختونخوا کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور سدرن پنجاب کے وکٹ کیپر اعظم خان پر امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپر یس کے مطابق فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر اعظم خان پرپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کے تحت ان کی میچ فیس کا 40 اور25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف اتوار کوکھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت سے تین اوورز کم کئے اور اسی طرح ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف مقررہ وقت سے دو اوورز کم کئے ۔

مزید :

کھیل -