پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا ہفتہ صفائی منانے کا اعلان 

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا ہفتہ صفائی منانے کا اعلان 
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا ہفتہ صفائی منانے کا اعلان 

  

باغ (سید وجی الحسن)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار بشارت بادشاہ  ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہفتہ صفائی قومی اور ملی جوش و خروش سے منائیں گے، اس کا آغاز   گنگا چوٹی  سے کریں گے، صفائی نصف ایمان ہے اور جس قوم کا نصف ایمان کامل ہوجائے ،اسے شاہراہ ترقی پر گامزن ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ان کاکہناتھاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی ٹائیگرز حکومتی فیصلے پر لبیک کرتے ہیں  کیونکہ ایک صحت مند قوم ہی صحت مند پالیسیاں بناسکتی ہے، ان شاء اللہ  باغ کو ہی نہیں بلکہ ریاست آزادکشمیر کو بھی صاف شفاف اور دیکھنے لائق دھرتی بنائیں گے، اس سلسلے میں ہم پی ٹی آئی ٹائیگرز کے گروپ تشکیل دے چکے ہیں،کل گنگا چوٹی جیسے پر فضاء مقام سے ہفتہ صفائی کا آغاز کرنے جارہے ہیں تاکہ سیاحوں کو سیاحت کیلئے ایک صاف پوائنٹ میسر آئے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ  ان شاء اللہ باغ انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن ، بی ڈی اے اور دیگر اداروں کی بھرپور معاونت کریں گے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -