پسند کی شادی کرنے والے کزنز کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
سانگھڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرونِ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں پسند کی شادی کرنے والے نئے نویلے جوڑے کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گاؤں لونگ خان لاشاری میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔ مقتول آپس میں کزن تھے اور انہوں نے پانچ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ گھر والوں کے خوف سے انہوں نے اپنے رشتہ داروں کے گھر میں پناہ لی تھی جہاں مسلح افراد نے انہیں قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔