سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 

سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 
سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی چہلم حضرت حسین ؓکے موقع پر عائد کی گئی ہے۔موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی حکومت سندھ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جاری کردیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق آج اور کل ہو گا۔صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -