ایئر ایمبولینس انتظامیہ کا عمر شریف کے بغیر ہی واپس جانے کا فیصلہ، اہلیہ نے اپیل کردی

ایئر ایمبولینس انتظامیہ کا عمر شریف کے بغیر ہی واپس جانے کا فیصلہ، اہلیہ نے ...
ایئر ایمبولینس انتظامیہ کا عمر شریف کے بغیر ہی واپس جانے کا فیصلہ، اہلیہ نے اپیل کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ نے ایئر ایمبولینس رکوانے کیلئے مدد کی اپیل کردی۔

اپنے ایک بیان میں اہلیہ عمر شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کامیڈی لیجنڈ کا بلڈ پریشر کم ہونے پر انہیں آئندہ 24 گھنٹے کیلئے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن ایئر ایمبولینس انتظامیہ کہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ 12 گھنٹے انتظار کریں گے۔ اگر ایئر ایمبولینس کو نہ روکا گیا تو ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر ضائع ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولینس انتظامیہ پہلے ہی تاخیر سے آئی جس کے باعث عمر شریف کی طبیعت خراب ہوئی۔ ایئر ایمبولینس انتظامیہ نے دستاویزات کی تیاری میں 72 گھنٹے لگادیے اور چھ دن میں پاکستان پہنچی۔ وفاق اور سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ ایئر ایمبولینس رکوانے میں مدد کرے۔

مزید :

تفریح -علاقائی -سندھ -کراچی -