عمر شریف کی امریکہ روانگی میں تاخیر اور ایئر ایمبولینس کی واپسی کا معاملہ، سول ایوی ایشن بھی میدان میں آگئی

عمر شریف کی امریکہ روانگی میں تاخیر اور ایئر ایمبولینس کی واپسی کا معاملہ، ...
عمر شریف کی امریکہ روانگی میں تاخیر اور ایئر ایمبولینس کی واپسی کا معاملہ، سول ایوی ایشن بھی میدان میں آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کامیڈین عمر شریف کی علاج کیلئے امریکہ روانگی اور ایئر ایمبولینس انتظامیہ کی واپسی کی ضد کے معاملے پر موقف دے دیا۔

سی اے اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس کے طبی ماہرین رات کو عمر شریف کے ڈاکٹرز سے ملیں گے۔ اس ملاقات میں تکنیکی مشاورت کی جائے گی اور اس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر عمر شریف کی طبیعت بہتر ہوئی تو انہیں علاج کیلئے امریکہ منتقل کیا جائے گا۔ ایئر ایمبولینس کی روانگی صبح آٹھ بجے کیلئے شیڈول ہے۔ ایمبولینس کی ٹیم اس وقت ہوٹل میں آرام کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ عمر شریف کی اہلیہ کے مطابق ڈاکٹرز نے کامیڈین کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں 24 گھنٹے کیلئے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن ایئر ایمبولینس انتظامیہ اتنا انتظار کرنے کیلئے تیار نہیں اور واپس جانے کیلئے بضد ہے۔ ایئر ایمبولینس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ 12 گھنٹے تک انتظار کرسکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -علاقائی -سندھ -کراچی -