امریکہ میں طوفان، قبرستانوں سے تابوت باہر نکل آئے، باپ بیٹی کے تابوت ایک ہی گھر کے باغیچے میں پہنچ گئے

امریکہ میں طوفان، قبرستانوں سے تابوت باہر نکل آئے، باپ بیٹی کے تابوت ایک ہی ...
امریکہ میں طوفان، قبرستانوں سے تابوت باہر نکل آئے، باپ بیٹی کے تابوت ایک ہی گھر کے باغیچے میں پہنچ گئے
سورس: Pxhere (creative commons license)

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست لوئزیانا میں گزشتہ ماہ آنے والے سمندری طوفان ’آئیڈا‘ نے تباہی مچا دی تھی۔ اس آفت میں 95لوگ موت کے گھاٹ اتر ے اور لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے، طوفان کے سبب دس لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوئی جس کے متعلق صدر جوبائیڈن کہہ چکے ہیں کہ تمام گھروں کی بجلی بحال کرنے میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔اب اس طوفان کے سبب قبرستانوں سے تابوت بھی نکل کر پانی میں بہتے ہوئے آبادیوں میں جا پہنچے ہیں۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ہولناک مناظر لوئزیانا کے شہر آئرنٹن سمیت کئی شہروں میں دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں پانی اترنے کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کے ساتھ تابوت بھی نظر آرہے ہیں۔ ان میں سے اکثر تابوتوں میں لوگوں کی باقیات موجود ہیں جبکہ بعض میں انسانی لاشیں بھی ہیں۔

سی این این کے مطابق آئرنٹن میں ایک یہ حیران کن واقعہ بھی ہوا کہ اس طوفان کے سبب ایک قبرستان میں دفن ایک باپ بیٹی کے تابوت اپنی اپنی قبروں سے نکل کر پانی کی لہروں کے ساتھ بہتے ہوئے ایک ہی گھر کے باغیچے میں پہنچ گئے۔ اس باپ بیٹی کی باقیات ان کے تابوتوں میں موجود تھیں۔افسوسناک طور پر باپ کا تابوت الٹا ہو چکا تھا۔ علاقہ مکینوں نے ان تابوتوں کو واپس قبرستان میں ان کی جگہ پر پہنچا دیا ہے۔ جانسن نامی ایک پادری نے بتایا ہے کہ اس کی ماں، چچا اور بہن کے تابوت بھی قبروں سے نکل کر غائب ہو چکے ہیں اور وہ ان کی تلاش میں ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -