فحش فلموں کے ذہنی صحت کے علاوہ شریکِ حیات پر کیامنفی اثرات پڑتے ہیں؟ ماہر خاتون کا چشم کشا انکشاف

فحش فلموں کے ذہنی صحت کے علاوہ شریکِ حیات پر کیامنفی اثرات پڑتے ہیں؟ ماہر ...
فحش فلموں کے ذہنی صحت کے علاوہ شریکِ حیات پر کیامنفی اثرات پڑتے ہیں؟ ماہر خاتون کا چشم کشا انکشاف

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی لت میں مبتلا شخص کی ذہنی و جسمانی صحت تو اس سے شدید متاثر ہوتی ہی ہے، اس کے شریک حیات پر اس کے کیا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے ایک ماہر خاتون نے چشم کشا انکشاف کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جولینی ون نامی اس ماہر کا شوہر خود فحش فلموں کی لت میں مبتلا تھا۔ وہ خود اس تکلیف دہ تجربے سے گزری اور اب اس نے اس صورتحال سے دوچار دیگر خواتین کو اس تکلیف سے نجات دلانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ 

جولینی کا کہنا ہے کہ ”میری روب کے ساتھ شادی کو 6سال گزر چکے ہیں۔ شادی کے فوری بعد مجھے پتا چلا کہ وہ فحش فلموں کی لت میں بری طرح مبتلا ہے۔ اس انکشاف سے ہی مجھے شدید ذہنی صدمہ لاحق ہوا مگراس کے بعد میرے شب و روز بھی اسی لت کے گرد گھومنے لگے۔میرا دماغ ہمہ وقت اسی ایک معاملے پر سوچتا رہتا، کہ آخر خود کو اس تکلیف دہ صورتحال سے کیسے نکالوں۔ کئی طرح کے سوالات ذہن میں رہتے کہ آیا میرا شوہر مجھ سے مطمئن بھی ہے یا نہیں، مجھے کس طرح رہنا چاہیے، مجھے کھانے میں کیا بنانا چاہیے۔“

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی رہائشی جولینی کا کہنا تھا کہ ”میں اپنے شوہر کی اس لت کی وجہ سے اس قدر ذہنی اذیت میں مبتلا رہی کہ میرا وزن بڑھنا شروع ہو گیا اور میں موٹاپے کا شکار ہونے لگی تھی۔ مجھے ایسے لگتا تھا جیسے میری پوری دنیا اسی ایک نقطے کے گرد گھوم رہی ہو۔مجھے ایسے لگتا تھا کہ مجھ میں ہی کوئی خامی ہے، جسے وہ فحش فلموں میں تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔مجھے ایسے لگتا تھا جیسے وہ میرے ساتھ بے وفائی کر رہا ہو۔ پھر ایک روز اس نے خود میرے سامنے اپنی اس لت کا اعتراف کر لیا اور میں نے یہ لت چھڑانے میں اس کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔“

جولینی نے کہا کہ”میرے شوہر کو اس لت سے مکمل نجات حاصل کرنے میں کئی سال لگے۔اس عرصے کے دوران میں نے ہر حوالے سے اس کی مدد کی۔ میں خواتین سے کہوں گی کہ اگر ان کا شوہر بھی اس لت میں مبتلا ہے تو سب سے پہلے اس کے ساتھ اس موضوع پر بات کرنا شروع کریں اور اسے چھوڑنے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ “ رپورٹ کے مطابق جولینی اب ایک ادارہ چلا رہی ہیں جس کا مقصد ایسی خواتین کی مدد کرنا ہے جن کے شوہر فحش فلموں کی لت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اسی نام سے پوڈکاسٹ بھی شروع کر رکھی ہے جہاں وہ خواتین کو اس حوالے سے مفید مشورے دیتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -