موٹروے زیادتی کیس، سیالکوٹ موٹروے بارے ایسا انکشاف کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

موٹروے زیادتی کیس، سیالکوٹ موٹروے بارے ایسا انکشاف کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ ...
موٹروے زیادتی کیس، سیالکوٹ موٹروے بارے ایسا انکشاف کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایک خاتون کے ساتھ بربریت کا واقعہ پیش آیا جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس خاتون کی گاڑی پٹرول ختم ہونے پر رک گئی تھی۔ اب پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں اس حوالے سے چشم کشا انکشاف کیا گیا ہے کہ اس موٹروے پر کوئی پٹرول پمپ ہی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ریسٹ ایریا بنایا گیا ہے جہاں مسافر رک کر پیشاب وغیرہ کی حاجت رفع کر سکیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کمیٹی کے اجلاس میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کوئی پٹرول پمپ اور ریسٹ ایریا ہی نہیں بنایا گیا۔ یہ وہی شاہراہ ہے جس پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ مسافروں کو اس موٹروے پر سفر کے دوران اگر پیشاب کی حاجت ہو تو کھلے میں رفع حاجت کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوتا اور اگر گاڑی سے پٹرول ختم ہو جائے تو پٹرول بھروانے کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔“

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -