مبینہ نازیبا ویڈیو ،لیگی رہنما زبیر عمر ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے

مبینہ نازیبا ویڈیو ،لیگی رہنما زبیر عمر ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے
مبینہ نازیبا ویڈیو ،لیگی رہنما زبیر عمر ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے  رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر  سے منسوب مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعدان کے خلاف اندارج مقدمہ کے لیے عدالت میں درخواست جمع کروادی گئی ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ایڈووکیٹ مظہر شیخ اور اعجاز جتوئی نے  زبیر عمر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے عہدے پر رہ کر  زبیر عمر  نے جرم کیا۔ ان پر مقدمہ دائر کر کے تحقیقات کی جائیں کہ ویڈیو کے ذریعے کہیں خاتون کو بلیک میل تو نہیں کیا جا رہا؟ ہو سکتا ہے ویڈیو کے ذریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا رہا ہو؟ اگر سابق گورنر کو بھی بلیک میل کیا جا رہا ہے تو اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

واضح رہے کہ   گزشتہ روز  سوشل میڈیا پر ایک نازیبا ویڈیو  وائرل ہوئی تھی جس کو لیگی رہنما زبیر عمر سے منسوب کیا گیا ہے۔ سابق گورنر سندھ د نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پیچھے جو بھی ہے اس نے یہ انتہائی شرمناک اور غلیظ حرکت کی ہے ۔

مزید :

قومی -